اہم ملک نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

منیلا(این این پی )فلپائن نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت 10 ممالک کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیویٹرٹے نے 10 ممالک پر سے اپریل میں عائد کی گئی سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ج

ن ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھائی گئی ہیں ان میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، عمان، تھائی لینڈ، بھارت اور ملائشیا شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے جب کہ اس سے قبل ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو فلپائن میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close