افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال افغان کرکٹر راشد خان نے بھی خاموشی توڑ دی

کابل (پی این آئی )افغان کرکٹر راشد خان کی جانب سے ایک ٹویٹ میں لفظ ’امن‘ لکھا گیا ہے۔اس سے قبل انھوں نے ایک ٹویٹ میں عالمی رہنماؤں سے درخواست کی تھی کہ ’میرے ملک میں اس وقت افراتفری کے حالت میں ہے، ہزاروں معصوم افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں انھیں ہر روز شہید کیا جا رہا ہے اور گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔’ہزاروں خاندانوں کو بھی جبری منتقلی کا سامنا ہے۔ ہمیں اس افراتفری میں نہ چھوڑیں۔ افغانوں کو قتل کرنا اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کریں۔ ہمیں امن چاہیے۔

محکمہ بلدیات نے تمام ترقیاتی کاموں پر پابندی عائدکر دی

لاہور (آن لائن) محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں تمام ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کی وجہ پنجاب حکومت کا مالی بحران بتایا گیا ہے اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ماسوائے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے ہر قسم کے اخراجات پر پابندی عائد رہے گی۔ نئے ٹینڈر اور ورک آڈر بھی جاری نہیں کئے جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ بلدیات پنجاب کے اس اقدام سے 18 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی کام روک دئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں