آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم مرطوب/جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی اور وسطی پنجاب،کشمیر، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: بھکر 102، اسلام آباد (ائیر پورٹ 32، گولڑہ 11، بوکڑہ 07، سٹی 04)، منگلہ 32، جہلم 15، مری 10، اٹک ، نارووال 07، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 06، سٹی 02)، راولپنڈی (شمس آباد 06، چکلالہ 02)، کرور(لیہ) 06، گجرات 05، لاہور(سٹی04، ائیر پورٹ 01 ) ،منڈی بہاؤ الدین 02، گوجرانوالہ 01،کشمیر: مظفر آباد (ائیر پورٹ 12، سٹی 10)، کوٹلی 07، راولاکوٹ 05، خیبر پختو نخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (ائیر پورٹ 27، سٹی 22)، پشاور(سٹی 17، ائیر پورٹ 09)، بالاکوٹ 16، دیر (بالائی10،زیریں 02)،چراٹ، کاکول 07 ،سیدو شریف 06، کالام 03،گلگت بلتستان: اوربابوسر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44، دا لبندین، نو کنڈی 43 اور چلاس میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close