طویل عرصے بعد بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ، اچانک بٹ کوائن کتنے ہزار ڈالرزاوپر چلا گیا؟

نیویارک(پی این آئی ) معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اس کی قدر میں ایک ماہ سے زائد عرصے بعد نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حالیہ ہفتوں میں چین میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے خلاف کارروائی اور دیگر وجوہات کی بنا پر بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔تاہم 26 جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ لگ بھگ 40 ہزار ڈالرز کے قریب تک پہنچ گئی۔بٹ کوائن کی قیمت کچھ وقت کے لیے 39 ہزار ڈالرز کی حد سے اوپر رہی جو جون کے وسط کے بعد پہلی بار ہوا، اب بٹ کوائن 38 ہزار ڈالرز سے کچھ زیادہ (62 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close