عثمان مرزا عدالت میں کھڑے ہوکر دھمکیاں دیتا تھا کہ میں باہر آکر دیکھ لوں گا، لیکن اب یہ بہت سہما ہوا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )نجی ٹی وی کے پروگرام میں عثمان مرزا کیس سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ عثمان میں اب پہلے کی طرح جو اکڑ تھی وہ ختم ہو گئی پہلے وہ دھمکیاں دیتا تھا کہ میں سب کو باہر آکر دیکھ لوں گا لیکن جب سے وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیا ہےتب سے وہ بہت سما ہوا رہتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سماء کے رپورٹر نور الامین نے بتایا ہے کہ ہماری عثمان مرزا سے تفتیش کرنے والے افسران سے بھی بات ہوئی ہےوہ بھی کہتے ہیں وہ اس وقت سما ہوا ضرور ہے ۔ لیکن اب پولیس کیلئے یہ ٹف ہو گا کہ وہ عدالت میں کتنا مضبو ط کیس پیش کرتے ہیں ، یہاں اچھی بات یہ ہے کہ آئی جی اسلام آباد اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں ، ڈی آئی جی رینک کے افسران اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ لے رہے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس عثمان مرزا کو سزا دلوانے میں عدالت میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے ۔ دوسری جانب نوجوان لڑکی اور لڑکے کے ویڈیو کیس میں ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں بھتہ خوری،ڈکیتی سمیت مزیددفعات کا اضافہ کیا جا رہا ہے،مقدمہ کی روشنی میں ملزمان کوسزائے موت اور عمر قید تک کی سزائیں ہو سکتی ہیں،مرکزی ملزم عثمان مرزا کے موبائل فون بر آمد کر کے فرانزک کے لئے بھجو ائے جا رہے ہیں،متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے، ملزمان کی پشت پناہی کرنے والا جو بھی سامنے آئے گا اسے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،یہ باتیں پیر کو ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے اپنے دفتر پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹگیشن عطاء الرحمن اور ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفی تنویر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائیں،ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے ویڈیو کیس میں اب تک مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں،ان میں محمد عثمان مرزا،فرحان خان، عطاء لرحمان، عدارس بٹ، عمر بلال اور محب خان شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں