وزیراعظم کی ہدایت پر 7وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی نفری واپس لے لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصراور ڈپٹی اسپیکر قسم سوری سمیت 7 وفاقی وزرا ءسے اضافی سیکیورٹی نفری واپس لے لی گئی، وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سیکیورٹی واپس لینے پر احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا ءسے کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی۔نجی ٹی وی آج نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وفاقی وزرا ءپرویز خٹک، فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت 7وزرا ءسے اضافی نفری واپس منگوا لی گئی ہے،وزرا ءکے پاس صرف اسلام آباد پولیس کے 2اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سیکیورٹی واپس لینے پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ہے،ا سکواڈ کی گاڑی تک نہ دی گئی اس کے باوجود سیکیورٹی کیوں کم کی گئی جبکہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی۔گذشتہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے غیر ضروری پروٹوکول اور سیکورٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close