اسلام آباد(پی این آئی)عیدحکومت کا عید سے قبل بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اہم اقدام، پی آئی اے نےخلیجی ممالک کیلئے پروازوں کی تعداد دوگنا اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں میں مزید اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے لیے اعلان کردہ 18 پروازیں بڑھا کر 38 کر دیں ۔حکومتی ہدایات پر عید سے قبل پی آئی اے کی خلیجی ممالک کے لیے پروازوں میں اضافہ کیا گیا۔ ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن لانے کے لئیے پروازوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔انہوںنے کہاکہ 18 جولائی تک دوحہ سے اسلام آباد کے لیے 14 پروازوں کے ذریعے ساڑھے تین ہزار سے زائد تارکین وطن کو لایا جائے گا، متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے 20 پروازیں چلائی جانے گی ،لاہور کے لیئے 6 اور کراچی کی 4پروازوں کے ذریعے پانچ ہزار سے زائد پاکستانی اسلام آباد آئیں گے۔ترجمان کے مطابق 4 پروازیں بحرین سے مسافروں کو لانے کے لیے شیڈول ہیں، مسافروں کی تعداد کے پیش نظر ایئر بس کی جگہ بوئنگ طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کچھ دنوں سے پاکستان آنے کیلئےPIA کی پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، وزیر اعظم کی ہدائیت پر وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے PIA اور ایوی ایشن حکام سے تفصیلی میٹنگز کے بعد پروازوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔بیرونِ ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق حکومت نے اقدامات شروع کردیے، جس کے تحت آئندہ چند روز میں 6 ہزار سے زائد ہم وطنوں کو واپس گھر لایا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا تھا۔پی آئی اے نے کن کن ممالک کیلئے پروازیں دوگنا بڑھا دیں؟اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں