لاہور جوہر ٹائون دھماکے کے ملزم سے رابطے میں رہنے والے دو افراد گرفتار

لاہور (پی این آئی )لاہورجوہر ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث ملزم سے رابطے میں رہنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ایک شخص لاہور دوسرا خیبرپختونخواہ سے پکڑا گیا، بتایا جاتا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ بم دھماکے میں ملوث ملزم سے گاڑی لینے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،بم دھماکے میں ملوث ملزم سے رابطے میں رہنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا،دھماکے میں استعمال کار کو چیک کرنے والے اہلکار کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا،ڈیوٹی پر موجود اہلکار اے وی ایل ایس کا تھا۔قبل ازیں جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کو ڈرائیور چھوڑ کر کہاں گیا ؟۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سراغ لگا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی پارک کرنے کے بعد چوک یتیم خانے کا رخ کیا۔نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ ڈرائیور نے پشاور جانیوالی بس سےسفر کا آغاز کیا۔دہشتگرد کی پہچان کیلئےموٹر وے پولیس کی مدد حاصل کر لی گئی ہے۔قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے بس اڈوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور اڈوں سے کیمروں اور ٹکٹس کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موٹر وے سےبسوں میں کی جانیوالی ریکارڈنگ بھی قبضے میں لے لی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close