کینیڈا میں پاکستانی خاندان دہشت گردی کا شکار، چار جاںبحق

اونٹاریو (پی این آئی) کینیڈا میںایک دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔میڈیا کی اطلاعات کے مطابق پاکستانی خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔اس واقعے کے حوالے سےکینیڈا کےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد کو سخت سزا دی جائے اور اس رحجان کے خاتمے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close