رحیم یارخان(پی این پی )فیملی کورٹ کا منفرد فیصلہ،شادی کی ویڈیو کو بطورشہادت دیکھ کر فیملی جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سلطانیہ ٹائون رحیم یار خان کی رہائشی راحیلہ شہزادی نے جناح پارک کے رہائشی عابد منیر کے خلاف فیملی دعوی نان و نفقہ، دلا پانے سوا تولہ طلائی زیورات و واپسی سامان جہیز دائر کیاجس پر فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے حق مہر اور سامان جہیز کے مقدمہ کا فیصلہ کرنے کیلئے جدید آلات کا سہارا لیاشادی کی ویڈیوکو بطور شہادت دیکھاتھا اورفیصلہ محفوظ کر لیا تھا گزشتہ روز سماعت مقرر ہوئی اورفاضل جج ندیم اصغر ندیم نے فیصلہ سنادیا جس میں کہا گیا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح خواں نے کہا کہ دو ہزار روپے حق مہر کے عوض نکاح قبول ہے،جس پر دلہن نے کہا کہ قبول ہے جبکہ مدعا علیہ نے شہادت پیش کی کہ دو ہزار روپے حق مہر مقرر ہوا جو کہ ادا کردیااورسوا تولہ سونا بعد میں لکھا گیا، عدالت نے طلائی زیورات کا بطور حق مہر ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج کر دیااسی دوران فیملی جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جدید آلات کی مدد سے تیار کردہ شہادت عدالت میں فیصلے کے لیے پیش کی جاسکتی ہے اور اس سے مدد لی جاسکتی ہے،جبکہ اس فیصلے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کے منفرد اورانصاف پر مبنی فیصلوں کی تعریف بھی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں