مہنگائی کے مارے عوام کے لیے بری خبر روٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ، روٹی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق روٹی کی قیمت میں 33فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں ر روٹی کی قیمت 4روپے اضافہ کے بعد8روپے سے بڑھ کر 12روپے ہو گئی ۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں برس پنجاب میں ریکارڈ گندم کی پیداوار کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے پنجاب میں دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا کہا گیا ہے ۔ دوسری جانب عام مارکیٹ میں آٹے کے نرخ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث روٹی مہنگی کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close