کراچی ( آن لائن )غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف کے عہدے سے ہٹاکرعمران یعقوب منہاس کونیا کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیااس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ کے عہدے کے تعینات گریڈ21 کے آفیسرعمران یعقوب مہناس کونیا کراچی پولیس تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کراچی پولیس چیف ک عہدے پرتعینات گریڈ21 کے غلام بنی میمن کو ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ تعینات کردیا گیا ہیاس ضمن میں سروسزایند جنرل ایڈمنسٹریشن کوارڈینشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے، غلام نبی میمن15 جولائی 2019 کو کراچی پولیس چیف کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اورتقریبا بائیس ماہ کراچی پولیس چیف کے عہدے پرتعینات رہے اوراس دوران غلام نبی میمن نے کئی اہم فیصلے گئے جن میں ایس ایچ او،ایس آئی او اور ایس اوز کو تعینات کرنے کے لیے طریقہ کاروضع کیا ،غلام نبی میمن کواپنے دورمیں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں سمیت دیگر وارداتوں پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔
بلوچستان حکومت میں اختلافات کا اعتراف کر لیا گیا،مفاہمت کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں
کوئٹہ(آن لائن )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے،حکومت بلوچستان میں اختلافات مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ہر ممکن مدد کی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ “بھارت افغانستان میں امن عمل سے خوش نہیں ہیں”۔مخلوط حکومت میں اختلافات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اتحادی جماعتیں معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ کے دورے کے دوران اتحادی شراکت داروں سے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کو کہا تھا۔کورونا وائرس کی تیز لہر کے بارے میں ، مسٹر سوری نے لوگوں سے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز)اپنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وائرس سے موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے لاک ڈان کا اعلان کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے سول اسپتال اور فاطمہ جناح چیسٹ اور جنرل ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا اور عملہ اور مریضوں سے بات چیت کی۔ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل، سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے)کے منتظم ڈاکٹر رحیم بابر نے ڈپٹی اسپیکر کو مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں