روزدارے تیاری کر لیں ، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)بری ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر مو جود ہیں۔ نم ہوائیں ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور8 مئی تک بر قرار رہیں گی۔ بروزمنگل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہا جبکہ اسلام آباد، پنجاب،شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز بدھ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب،شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔اسی طرح جمعرات کے دن پنجاب، خیبر پختونخواہ ،شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی پنجاب ،شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ہفتے کےر وز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ،بالائی سندھ اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بروز سوموار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close