متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی، یو اے ای حکام نے بڑا فیصلہ کر لیا

دبئی(پی این آئی) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کئی ایئرلائنز نے متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکام کی طرف سے قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو روکنے کے لیے آنے والی پروازوں میں کمی کر سکتے ہیں۔ چنانچہ اب پاکستانی حکومت کی ہدایت پر ایمریٹس اور اتحاد ایئرلائنز نے پاکستان آنے والی اپنی کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں جس سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد عید الفطر پر گھر واپس آنے کے حوالے سے پریشان کا شکار ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم وہ پاکستانی، جنہوں نے عید الفطر پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ منانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور ٹکٹ بک کروا رکھے تھے، انہیں پروازیں منسوخ ہونے کی ای میلز موصول ہو رہی ہیں جس پر ان کی پریشانی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ تنویر احمد نامی ایک شخص نے بتایا ہے کہ ”مجھے پروازمنسوخ ہونے کی ای میل موصول ہوئی جس پر مجھے شدید جھٹکا لگا۔ ہم نے چھٹیوں کی خریداری بھی کر لی تھی، بیگ پیک کر لیے تھے اور ہمارے بچے بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے کہ کب ہم پاکستان اپنی فیملی کے پاس پہنچیں گے۔ اب ہمیں بوجھل دل کے ساتھ اپنے بیگ واپس خالی کرنے پڑ رہے ہیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close