برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے بالآخربڑی خوشخبری آگئی

لندن (پی این آئی )برطانیہ کی وزیر برائے پبلک ہیلتھ نے ہوٹلوں میں سرکاری قرطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حلال کھانا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔تفصیلات کے مطابق ہائی ویکم سے رکن پارلیمنٹ اسٹیو بیکر نے برطانوی پارلیمنٹ میں سرکاری قرطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حرام کھانا فراہم کرنے اور سحری و افطاری کے وقت مسافروں کو بروقت کھانا نہ ملنے کے بارے دی فلور آف دی ہائوس سوال اٹھایا تھا ۔جس کے جواب میں برطانوی وزیر برائے پبلک ہیلتھ ج±و چرچل نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ کے ہوٹلوں میں سرکاری قرطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حلال اور vegetarian کھانا فراہم کریں گے اور روزہ رکھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کےاوقات میں بر وقت کھانا فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے گا کیا جائے گا ۔یاد رہے پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے جس کی وجہ سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو 10 دن ہوٹلوں میں قرطینہ کرنا ہوتا ہے قرطینہ میں مسافروں کو کافی شکایات ہیں جن میں حلال کھانا نہ ملنا سرفہرست ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close