نجی فضائی کمپنی سیرین ائر نے عید الفطر سے پہلےسعودی عرب سے پاکستان پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا، بکنگ شروع

جدہ (پی این آئی) پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے پاکستان کے لیے عید الفطر کے موقع پر خصوصی پروازیں شروع کررہی ہے۔سیرین ائر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ عید الفطر کے سے قبل سعودی عرب سے پاکستان کے لیے 5 پروازیں چلائی جائیں گی ۔ ان پروازوںکے لیے بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیرین کی انتظامیہ کے مطابق ‘جدہ اور ریاض سے اسلام آباد کے لیے عید کی پانچ خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جن کا آغاز 7 مئی سے کیا جا ئے گا جبکہ ریاض سے اسلام آباد کے لیے 7 مئی، 9 مئی اور 12 مئی کو تین پروازیں شیڈول کی گئی ہیں جبکہ جدہ سے دو پروازیں چلائی جائیں گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لیے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیرین ایئر معمول کی پروازوں کا بھی آغاز کرنے جا رہی ہے جس کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close