دبئی(پی این آئی)اماراتی حکام نے دنیا کو ایک مرتبہ پھر حیرت میں مبتلا کرنے کیلیے دبئی میں دنیا کے سب بلند ہوٹل کے افتتاح کی تیاری کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی قیادت میں کئیشعبوں میں ترقی کررہا ہے جہاں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جدید ٹیکنالوجی و فن تعمیر کے امتزاج منفرد عمارتیں اور ہوٹل کی تعمیر بھی شامل ہے۔برج العرب و برج خلیفہ کے بعد دبئی نے دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کے افتتاح کی تیاری کرلی ہے، جو 1209 پرتعیش کمروں پر مشتمل ہوگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیئل ہوٹل کا کل رقبہ 360 میٹر ہے جب کہ 82 منزل کی اونچا ئی ہے۔تعمیراتی شعبے میں 30 برس سے زائد کا تجربہ رکھنے والے انجینئر یحیی جان نے سیئل ہوٹل کا ڈیزائن تیار کیا ہے، جس کی چھت پر حیران کن طور پر ایک وسیع و عریض سوئمنگ پول بنایا گیا ہے جو بادلوں میں چھپا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس ہوٹل سے دبئی مرینہ، پام جمیراح اور خلیج عربی کے خوبصورت نظارے بھی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں