لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ گورنرپنجاب چوہدری سرورکی زیرصدارت لاہورمیں اجلاس ہوا جس میں اوورسیزپاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرانیکی اجازت پرغور کیا گیا جب کہ وائس چیئرمین اوورسیزکمیشن پنجاب وسیم اخترنے اجلاس میں بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے کیسز کے فیصلوں کے لیے وقت کی حدمقررکی
جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیزپاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کاکردارقابل تحسین ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں