وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وباء کے بے قابو ہو نے کی ذمہ داری اوور سیز پاکستانیوں پر ڈال دی؟

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے برطانیہ سے وطن واپس آنے والے اپنے ساتھ یوکے اسٹرین وائرس لائے اسی وجہ سے کورونا وباء کی تیسری میں تیزی آئی،کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے ،بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ایسا نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے ،ویکسین لگانے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے ، یومیہ 65ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ،اس کو اڑھائی لاکھ یومیہ تک

بڑھائیں گے ،25لاکھ سے زائد کورونا ویکیسین چین سے حاصل کی گئی ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ گجرات، جہلم ، میر پورآزاد کشمیر سے زیادہ لوگ برطانیہ میں ہیں،واپس آنے والے اپنے ساتھ یوکے اسٹرین وائرس لائے اسی وجہ سے کورونا وباء کی تیسری میں تیزی آئی ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں بھی یہ وائرس بڑھ رہا ہے ۔اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں سمیت سب کو بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ایسا نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے ،ویکسین لگانے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے ، یومیہ 65ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ،اس کو اڑھائی لاکھ یومیہ تک بڑھائیں گے ،25لاکھ سے زائد کورونا ویکسین چین سے حاصل کی گئی ، ایک پرائیویٹ ادارے میں روسی ویکسین خریدی ،امیر ممالک اربوں ڈالر خرچ کر کے ویکسین خرید رہے ہیں ، ویکسین بنانے کا سارا دباؤ چین اور بھارت پر آچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین کی کم دستیابی پر عالمی طور پر آواز اٹھائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوویکس پاکستان کو ملنے والی ویکسین بھی بھارت سے تیار ہو کر آنی تھی جو اب تک پاکستان نہیں پہنچی ۔انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل کریں ، ماسک پہنیں اور خود کو اس وبا سے محفوظ بنائیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close