فیصل آباد(آن لائن) باغ جناح فیصل آباد میں ماڈل سٹی‘ دی گارڈنر کلب اور پی ایچ اے کے اشتراک سے رنگ بہار‘ پھولوں کی سالانہ نمائش 2021 اختتام پذیر ہو گئی‘ پھولوں کی مذکورہ نمائش میں دی گارڈنر کلب‘ نایاب‘ اخوت‘ پی ایچ اے کے علاوہ شہر بھر کی پھولوں کی نرسریوں نیلم نرسری‘ ذوالفقار نرسری‘ نشاط نرسری‘ ویلکم نرسری‘ بیسٹ نرسری‘ گرین نرسری و دیگر نرسریوں نے بھرپور حصہ لیا اور رنگ برنگے پھولوں کے سٹال لگائے جنہیں لوگوں
نے بے حد پسند کیا‘ ملک میں جاری کرونا وباء کے پیش نظر رنگ بہار پھولوں کی نمائش کو محدود پیمانے پر لگایا گیا اور حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا‘ نمائش کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کی حامل نرسریوں کے مالکان‘ مالی‘ بیلداروں کو کیش‘ ٹرافیاں اور تعریفی اسناد دی گئیں‘ اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر گجر‘ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد کو پھولوں کا شہر بنانے کیلئے جن لوگوں نے رنگ بہار پھولوں کی نمائش کو کامیاب بنانے میں کوششیں‘ کاوشیں کی ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ انہوں نے نامساعد حالات میں اتنی خوبصورت پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرنے پر منتظمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا‘ انہوں نے ماڈل سٹی کے اونر حسن رفیع چیمہ‘ حامد خان صدر گارڈنر کلب‘ عارف چیمہ‘ عبداللہ چیمہ ڈائریکٹر پی ایچ اے کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی دن رات کی محنت سے اس پھولوں کی نمائش کا انعقاد عمل میں لایا جا سکا‘ آخر میں رنگ بہار پھولوں کی نمائش میں حصہ لینے والی نرسریوں کے مالکان کو حسن کارکردگی ایوارڈ دیئے گئے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں