ہیلتھ ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن روک دی گئی کن شہریوں کی ویکسین رجسٹریشن جاری ہے؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد میں کورونا ویکسین کے لیے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے اور صرف60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہو چکی ان کی ویکسی نیشن جاری ہے اور رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز

کو ویکیسن کی دوسری ڈوز لگانا شروع کردی گئی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہیکہ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین رجسٹریشن کیلییڈیڑھ ماہ سے زیادہ وقت دیاگیا اب ہیلتھ ورکرزکو اسپتال جاکررجسٹریشن کیلیے کہا گیا ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دعوی کیا ہیکہ پورے ملک میں ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن بند کردی گئی ہے۔۔اسلام آباد،کورونا کے ریکارڈ کیس،،
ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے اور مزید گنجائش نہیں ہے جب کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص کردیے گئے ہیں۔ ڈی ایچ او کا کہناہیکہ پمز میں 163 آکسیجن بیڈز میں 120 کورونا مریضوں سے بھر گئے جب کہ متعدی بیماریوں کے لیے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی اسپتال میں 70 آکسیجن بیڈز میں سے 50 پر کورونا مریض ہیں، اسی طرح پولی کلینک اسپتال میں 27 آکسیجن بیڈز میں سے 24، سی ڈی اے اسپتال میں سے 43 آکسیجن بیڈز میں سے 32 پر کورونا مریض ہیں۔ ڈی ایچ او کا بتانا ہیکہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز بھی 856 کورونا کے مثبت کیس رپورٹ کیے گئے جو ریکارڈ کیسز ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close