اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے نیپرا ترمیمی آر ڈیننس پر دستخط کر دیئے،جس کے تحت وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے،بجلی صارفین 700 ارب روپے سے زائد مالیت کے اضافی بوجھ پڑے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت کو ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ تک سرچارج لگانے کا اختیار ملا ہے، حکومت کے پاس آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے پانچ روپے تک علیحدہ سے مہنگی کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا، حکومت اب بجلی کی قیمت کا 10 فیصد تک سرچارج عائد کرسکے گی۔آرڈیننس کے مطابق ڈسکوز کی ریونیو ضروریات کے 10 فیصد تک سرچارج عائد ہوسکے گا جس کے تحت عوام پر سرچارج کی مد میں 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ بجلی سسٹم کو سالانہ 1400 ارب روپے کا ریونیو درکار ہے، حکومت نے سرکلر ڈیٹ کے حل کے لیے سرچارج لگانا ضروری قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں حکومت کو سرچارج عائد کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں