کاروباری افراد کیلئے ایک اور بڑی شرط عائد کر دی گئی، ایف بی آر نے سخت فیصلے کر لئے، چھوٹے بڑے دکانداروں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں چھوٹے اور بڑے دکانداروں کے لئے بزنس لائسنس کا اجراء لازم قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت خزانہ کو باقاعدہ تجاویز ارسال کردی ہیں۔جس کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔کہ چھوٹے اور بڑے دکانداروں کے لئے کاروبار کرنے سے قبل

بزنس لائنس کا حصول لازم ہوگا اور دکاندار یہ لائنس اپنی دکانوں میں اسی طرح آویزاں کریں گے جس طرح وہ اپنا این ٹی این نمبر آویزاں کرتے ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی دکاندار بزنس لائنس آویزاں نہیں کرتا تو اسے نہ صرف پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا بلکہ اس کی قابل ٹیکس آمدنی کا 50 فیصد اس سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ پراپرٹی ڈیلروں کی شامت آ گئی، ایف بی آر نے خرید و فروخت کا ریکارڈ مانگ لیا اسلام آباد(آئی این پی )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی کڑی شرائط کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سرگرم ہوگیا۔دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔دستاویز کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے گزشتہ برس کے کلائنٹس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ہائی رسک کلائنٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔دستاویز کے مطابق ملکی اورغیرملکی سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے مالدار افراد کا ریکارڈ بھی مانگ لیا جبکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی مالیاتی اداروں سیتعلقات کا رکارڈ بھی لیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close