عمران خان مشکوک افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے وزیراعظم سے سخت تحفظات کا انکشاف کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی)نجی ٹیل ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار و صحافی نے کہا ہے کہ کابینہ میں اوپر نیچے کا کھیل ہونے کے بعد اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کو عمران خان سے سخت تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد اتحادی جماعتیں عمران خان کو بلیک میل کریں گی۔ صحافی نے انکشاف

کیا کہ عمران خان مشکوک افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں، لیکن وہ اُن کے خلاف ایکشن نہیں لے رہے، انہیں ڈر ہے کہ کہیں یہ مشکوک افراد اُن کے پیچھے نہ پڑ جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہونا نہیں ہے اور نہ ہی بلدیات کے حالات ٹھیک ہوں گے۔ لاہور میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں، کراچی کا کوئی والی وارث نہیں، ایسے میں ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کو وزیراعظم عمران خان سے تحفظات ہیں، ممکن ہے کہ وہ اپنے تحفظات کا اظہار کر دیں یا عمران خان کو بلیک میل کریں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے مشکوک افراد کے نام بتائے ہیں، میں جب اُنہیں عمران خان کے اردگرددیکھتا ہوں، تو حیران ہوتا ہوں کہ عمران خان اُنہیں کیسے برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے گھر میں قرنطینہ ہیں، لیکن اُنہوں نے مشکوک افراد پر نظر رکھی ہوئی ہے، وہ دیکھ رہے ہیں کہ اُن کے اردگرد کے افراد کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اتحادی جماعتیں عمران خان پر دباو ڈالیں گی، جس سے اُن کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں کی حالت کافی خراب ہے، وہاں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور انتظامی صورتحال بھی ابتر ہے، ایسے میں ممکن ہے کہ اُن پر حالات کو بہتر بنانے کے لیے دباو ڈالا جائے۔ نجی ٹیل ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار و صحافی نے کہا ہے کہ کابینہ میں اوپر نیچے کا کھیل ہونے کے بعد اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کو عمران خان سے سخت تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد اتحادی جماعتیں عمران خان کو بلیک میل کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close