’’ بلاول بھٹو نے اپنا’امام ‘تبدیل کر لیا ‘‘

اسلام آباد (پی این آئی ) بلاول بھٹو نے اپناامام تبدیل کیا ہے،بلاول بھٹو کے پہلے امام فضل الرحمن تھے اب سراج الحق ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہپی پی چیئرمین نے اپنا امام تبدیل کر لیا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن ریفارم میں حصہ نہ لے کر اپوزیشن اپنا اور جمہوریت کا نقصان کریں گے،اپوزیشن الیکٹورل ریفارم سے شروع کرے۔ قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی حمایت میں میدان میں آگئے اور کہا کہ جب ملک کو گٹر کہا جائیگا تو فواد چوہدری جواب تو دیں گے۔پیر کے روز سوشل میڈیا پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ فواد چوہدری اس ملک میں وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ایک بڑی قد آور سیاسی شخصیت بھی ہیں۔ ہمیشہ ہر عدالت کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن جب آپ سیاسی بیانات دیں گے۔ملک کو گٹر کہیں گے تو پھر چوہدری سے زیادہ سیاست اور سیاسی بیانات کو کون سمجھتا ہے،جواب تو چوہدری دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close