منشیات کیس، رانا ثنا اللہ پر فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟

لاہور(آئی این پی) انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس مسلم لیگ( ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھرموخر کردی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوانسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، انسدادمنشیات عدالت

کے جج شاکر حسن نے سماعت کی،راناثنااللہ اور ان کے وکیل سینیٹراعظم نذیرتارڑ خصوصی عدالت میں پیش ہوئے،( ن) لیگی رہنما کے وکیل نے کہا راناثنااللہ کے شریک ملزم کوکوروناکی علامات تھیں،پیش نہیں ہوا، جس پر جج نے استفسار کیا ملزم کی کورونا وائرس کی رپورٹ کہاں ہے؟وکیل نے جواب دیا کہ رپورٹ ابھی آنی ہے، ملزم اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ہے،جج نے کہا ایک ہفتے کی تاریخ دے رہے ہیں،ہفتے بعد کورونا رپورٹ پیش کریں، جس پر اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ کم ہے تاریخ تھوڑی لمبی دیں،انسدادمنشیات عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ جب رانا ثناء اللہ پر کیمرہ جاتا ہے تو کہتے ہیں ڈیڑھ سال ہوگیا کیس کاکچھ نہیں بنا، اعظم نذیرتارڑ نے کہا اب ایسا کوئی نہیں کہے گامیں آگیا ہوں،عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں راناثنااللہ پرفردجرم کی کارروائی ایک بار پھرموخر کرتے ہوئے 3اپریل تک کارروائی ملتوی کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close