بڑے صوبے میں 24 گھنٹےکے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں خوفناک اضافہ ، پازیٹو شرح کتنی ہو گئی؟

کوئٹہ (پی این آئی)
پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار267 ہوگئی جب کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا میں

مبتلا 12مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18ہزار 908 ہوگئی جب کہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 159ہوگئی ہے۔ بلوچستان کےمحکمہ صحت کے حکام کے کے مطابق بدھ کو صوبے میں 493 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں کوئٹہ سے 18 کیسز، خضدار سے 2 ،کیچ اورلورالائی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد202 ہے۔۔۔۔یک جاہل نے دوسرے جاہل کو خط لکھا، جس کا کوئی فائدہ نہیں،پریذائیڈنگ افسروں کو اٹھانے اورکیمرے لگانے والوں کو پکڑیں، خط نہ لکھیں، سابق وزیر اعظم کا مطالبہاسلام آباد (پی این آئی سابق وزیر اعظم ن لیگ کےسینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نےانتخابی اصلاحات کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو لکھے جانے والے خط پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ دو جاہل جو آپس میں خط لکھ رہے ہیں اس سے مسئلے مسائل حل نہیں ہوں گے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں الیکشن چوری کرنےکا نیا ذریعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو خود متنازع الیکشن کے نتیجے میں اقتدار میں آئے وہ انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ

انتخابی نظام میں شفافیت لانی ہے تو پریزائیڈنگ افسر کو اٹھانے والوں اور کیمرے لگانے والوں کو پکڑیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے حوالے سے بتایا کہ پی ڈی ایم کے کل کے اجلاس میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا ،لیکن پی ڈی ایم متحد ہے، ہمارا سفر جاری رہےگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں