کینیڈا (پی این آئی) معروف اداکار فراز انعام جنھوں نے ڈرامہ الفا براوو چارلی اور عہد وفا میں کیپٹن فراز کا کردار ادا کیا تھا میڈیا میں کسی بھی نوعیت کا کام کرنے کے خوہشمند لوگوں کیلئے اک ویپ پورٹل لانچ کیا ہے جہاں وہ اپنا پروفائل اور اپنا سیمپل اپلوڈ کر سکتے ہیں۔www.noone21.com اپنی نوعیت کا اک
منفرد ویب پورٹل ہے ۔ اس بات کا اظہار انھوں نے کینیڈا کے اک نجی چینل کے اک پروگرام “حالاتِ حاضرہ” میں شرکت کے دوران کیا ۔ فراز کا کہنا تھا کہ بہت سے نوجوان ان سے میڈیا کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے حوالے سے مدد مانگتے تھے جس پر انھیں اس بات کا احساس ہوا کہ پاکستانی نوجوان ٹیلنٹڈ ہیں اور انھیں ضرور اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لانے کا موقع ملنا چاہیۓ ۔
انھوں نے اپنے اک دوست سے اس بات کا تذکرہ کیا جو کہ IT سے وابستہ ہیں اور اس دوست کی مدد سے اس ویب سائٹ کو ڈیزائن کیا ابتدائ طور پر یہ صرف پاکستانی صارفین کیلئے لانچ کیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے میں اسے پوری دنیا کے میڈیا پروفیشنلز کیلئے لانچ کیا جاۓگا۔ انھوں نےاپنی کتاب “ The Misunderstood Ally” کے بارےمیں بھی بات کی اورکتاب کے مختلف کرداروں پر بھی روشنی ڈالی۔ پروگرام کے میزبان طاہر شیخ نے جذبہ حب الوطنی کے تحت فراز انعم سے ان کی کتاب کا ترجمہ کرنے کی اجازت مانگی اس پر فراز نے اپنی کتاب کا اردو ترجمہ کرنے کی بھی اجازت دی ۔اک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا گو کہ وہ سنہرے دن اور عہدِوفا میں بھی اداکاری کر چکے ہیں مگر ان کی پہچان آج بھی الفا براوو چارلی ہی ہے ۔کینیڈا میں دہنے کے حوالے سے اک سوال کے جواب میں فراز انعام کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو اب بھی بہت یاد کرتے ہیں خصوصاًوہاں کے موسم کو ۔ جنکہ انھوں نے کینیڈا کے فلاحی سسٹم کی بہت تعریف کی اور امید بظاہر کی کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح کیلئے کینیڈا کے سسٹم سے مدد لے گی ۔ یہ پروگرام یوٹیوب پر بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ لنک نیچے دیا گیا ہے۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں