واہ کینٹ(آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا چھوڑ دے،پنجاب میں کوئی بھی پی ٹی آئی کا بال بیگا نہیں کرسکتا،سینیٹ میںچئیرمین ، ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی یا اسکا حمائت یافتہ امیدوار کامیاب ہوگا،موجودہ حکومت کا بڑا چیلنج
پی ڈی ایم نہیں بلکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے،مسلم لیگ ن آمریت، ایجنسیوں کی پیداوار ہے،جسکاخالق ضیا الحق تھا،پی ڈی ایم ایککوڑا دان ہے جس میں ہر طرح کی گندگی موجود ہے، انکی سوچ جمہوری ہوتی تو یہ لوگ اسمبلی میں شو آف ہنڈ بل کی مخالفت نہ کرتے،پہلے بھی دعوے اور چیلنج سے کہا تھا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف دونوں را کے ایجنٹ اور انکے پیرول پر ہیں،پاکستان کے وسیع تر مفاد ،بقاء وسلامتی کیلئے کسی کے ساتھ بھی بات کرنے میں کوئی حرج نہیں،خواہ وہ آئی ایس آئی ہی کیوں نہ ہو،ان خیالات کا اظہار انھوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نیوسٹی فیز ٹو واہ کینٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے جب پی ڈی ایم نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تو انھیں باہر تماشہ نہیں لگانا چاہئے تھا،خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ8 مارچ پوری دنیا میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے منایا جاتا ہے، ہمارے لئے یہ دن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ماوں ، بیٹیوں ، بہنوں کے حقوق پر آقا نامدار ﷺ نے بھی بات کی، اسلام امن ، پیار ، اخوت اور یگانیت کا دین ہے جس میں تمام لوگوں کے حقوق کا تعین کیا گیا، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسلامی جمہوری پاکستان
کے اندر ان کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا گیا،اس کا تہیہ موجودہ حکومت اور بالخصوص وزیر اعظم پاکستان نے کیا کہ انکے حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے،انکا کہنا تھا کہ بیٹی اور باپ کے رشتے کی مثال پوری دنیا میں نہیں دی جاسکتی، خاتون دو جہاں حضرت فاطمہ کے لئے جو عزت اور محبت حضور ﷺ کے دل میں موجود تھی ، وہ کسی ہستی کے لئے موجود نہ تھی، اسی لئے کہا جاتا ہے کہ بیٹی کی جانب سے باپ کو جو عزت ملتی ہے وہ کبھی بیٹے کی طرف سے نہیں ملتی،ان رشتو ں کے حقوق کا تعین جو دین اسلام میں کیا گیا ہے ان حقوق کی پاسداری کرنا ہم پرلازم ہے، جس کا احساس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پہلی بار وزیر اعظم عمران خان کو ہوا اور پہلی بار خواتین کے حقوق کے لئے آئین سازی ہوئی،غلام سرور خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر واہ کینٹ میں خواتین کے لئے ٹریننگ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا اعلان کیا،غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ روز اول سے پی ڈی ایم کی کوئی بھی تحریک کامیاب نہ ہوسکی،سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن سب سے زیادہ خسارے میں رہی ، پی ڈی ایم نے اپنی ایک جماعت کو خود ہی صاف کردیا،پی ٹی آئی سینیٹ میں سب سے بڑی اکثریتی جماعت ہے،چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن میں پی ٹی آئی یا اسکا حمائت یافتہ امیدوار کامیاب ہوگا،پی ڈی ایم نے
قبل ازیں سینیٹ کے چئیرمین کے خلاف عدم اعتماد میں بھی شکست کھائی،یہ لوگ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں، پنجاب میں کوئی بھی پی ٹی آئی کا بال بیگا نہیں کرسکتا،انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو اس وقت صرف مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا بڑا اشو ہے،پی ڈی ایم کسی بھی محاز پر کامیاب نہیں ہوسکتی،تقریب سے ایم این اے منصور حیات خان، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر، ایم پی اے عمار صدیق خان،چئیرمین زکوۃ کمیٹی ضؒع راولپنڈی حاجی غلام حسن خان،وفاقی وزیر کے دختر زینب حیات خان ، کوآرڈنیٹر این اے 63 شعبہ خواتین مسز کلثوم چوہدری، صدر ویمن ونگ شازیہ اظہر،نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ممبر کینٹ بورڈ راجہ حسن اختر، اظہر نواز المعراف اجی ملک،حاجی غلام عباس چئیرمین زکوۃ کمیٹی وارڈ نمبر پانچ، ماسٹر نثار،ادریس خان ڈی سی، راجہ طارق محمود، ملک پرویز ، حاجی زاہد رفیق ،بیت المال کے افسران،سمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر پاکستان بیت المال کی جانب سے مستحق خواتین میں سلائی مشینیں،اور معزور افراد میں وہیل چئیر بھی تقسیم کی گئیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں