ریاض(آئی این پی ) سعودی وزارت بلدیات ودیہی آباد کاری امور نے غیرملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے،سعودی وزارت بلدیات ویہی آباد کاری امور نے کہا ہے کہ جہاں کارکنان رہائش پذیر ہیں وہاں مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی تو چھاپے اور جرمانے ہوں گے،
ورکرز کی اجتماعی رہائش کے لیے چار شرائط طے کی گئی ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق قوائط وضوابط کے تحت اجتماعی رہائش میں ہر 5 افراد کے لیے کم از کم ایک ٹوائلٹ لازمی ہوگا،اسی طرح یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ بیڈ روم میں ایک بستر سے دوسرے بستر کے درمیان کم از کم چار میٹر کا فاصلہ ضروری ہے، باورچی خانے میں تازہ ہوا کی فراہمی کا بندوبست ہونا چاہیے،رہائشی مقام پر کیڑے مکوڑوں کو مارنے والی ادویہ کے چھڑکا کا انتظام، صفائی ستھرائی، مرمت اور اصلاح بھی شرائط کا حصہ ہے،ان پابندیوں پر عمل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں