پاکستان میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ والدین تذبذب کا شکار

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ والدین تذبذب کا شکار۔وفاقی حکومت نے سکولوں کے نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں کی اکثریت بضد ہے کہ وہ اپریل میں ہی نئی جماعتوں کا آغاز کر دیں گے۔والدین نئے قومی نصاب کی

وجہ سے سال میں دو مرتبہ کتابیں خریدنے اور حکومت اور سکولوں کی انتظامیہ کے الگ الگ اعلانات کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست 2021 میں ہونا ہے۔وزارت تعلیم کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق نیا تعلیمی سال اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گا۔ موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہیں۔ جو دو سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔آٹھویں جماعت تک امتحانات 15 مئی سے 15جون کے درمیان ہوں گے۔2021 کے تعلیمی سیشن میں پہلی سے پانچویں تک کے طلبا یکساں قومی نصاب کے تحت شائع ہونے والی کتابیں ہی پڑھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close