پاکستان سے جہاز کے مسافروں کے لیے خوشخبری، ائرپورٹس پر کیا شاندار سہولتیں فراہم کر دی گئیں؟

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔پی آئی اے ترجمان کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹ سے اندرون و بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی سروس کا آغاز کردیا

ہے۔سول ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے کراچی ایئر پورٹ پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی ائیرپورٹ پر نجی شعبے میں چلنے والے میجسٹک سروسز کی جانب سے میٹ اینڈ اسسٹ سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے‘۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ظفر اعتماد نے بتایا کہ اس سروس کے بعد مسافروں کو ایئرپورٹ پر پہنچنے اور بورڈنگ سمیت لاؤنچ تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔چیف آپریٹنگ آفیسر جناح انٹرنیشنل عمران خان نے کہا کہ سی اے اے ائیرپورٹ پر مسافروں کوبین الاقوامی معیار کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ دور جدید کے مطابق سسٹم بھی نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر جلد ہی خودکار سلیف بورڈنگ سسٹم بھی فعال ہو جائے گا، جس کے لیے مشنیں نصب کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سول ایوی ایشن مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، ہم اس سلسلے میں مزید اقدامات کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں