لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظورنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایسے لوگوں کو ٹکٹ دے رہی ہےجن کے پاس پیسہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی کہ پیسے والوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہوں۔ تمام جماعتوں نے
میرٹ پر ٹکٹ دیئےہیں لیکن پی ٹی آئی میں صرف پیسہ دیکھا جارہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پارٹی کے اندر سے آوازیں اٹھانا خوش آئند ہے، پارٹی کے اندر سے اعتراضات جمہوری طریقہ کار ہے ۔ چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ اعتراض کیا جارہا ہےکہ نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ نہیں دیا جارہا۔ یہ درست ہے کہ ٹکٹ ان کا حق ہوتاہے جو صوبے کے لوگ ہوتےہیں کیونکہ سینیٹر صوبے کانمائندہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی میں بھی دوسرے صوبے کے شخص کوٹکٹ دیا جاتا ہے لیکن سب قبول کر لیتےہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں