مریم نواز نے عمران خان کے ساتھ بات چیت کا امکان مسترد کر دیا، دلیل کیا دی؟ جانیئے

ڈسکہ (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے، 26 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لئے نکلیں گے ، عمران خان جیسے مہلک مرض سے بائیس کروڑ عوام کو نجات دلائیں گے ،نواز شریف نے ووٹ چوروں کے خلاف جنگ شروع کر

رکھی ہے ، سینیٹ انتخابات میں چاہے مسلم لیگ کو ایک سیٹ نہ ملے ،نواز شریف جھوٹے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر کوئی بات نہیں کرے گا ، نوازشریف نے عمران خان سے کہا تھا بچے حکومت تمہارے بس کا روگ نہیں جا کر کرکٹ کھیلو،پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ، عمران خان اکیلا نہیں اس کے دائیں بائیں آٹا بجلی چور اور اے ٹی ایم مشین ہے ، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، اب عمران خان ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں سے انڈے اورکٹوں پر آگیا ہے۔ہفتہ کویہاں 19 فروری کوہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ چوروں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے ۔ بیماری اور ستر سال عمر میں دو بار جیل کاٹنے کے باوجود عوام کے حق کے لئے آواز اٹھائی سرنہیں جھکایا۔ نواز شریف کی چار سال پہلے کہی بات سچ ثابت ہو گئی ہے ۔ انہوں نے عمران خان سے کہا تھا بچے حکومت تمہارے بس کا روگ نہیں جا کر کرکٹ کھیلو۔ عمران خان خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہماری جنگ تمہاری ساتھ نہیںتمہارے بڑوں سے ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ آج پنجاب اپنے حق کے لئے کھڑا ہو گیا ہے ۔ جب سے یہ حکومت ووٹ چوروں کے ہاتھ میں دی گئی ہے پنجاب لاوارث ہو گیا ہے ۔ نواز

شریف وزیر اعظم تھا تو بازاروں میں جا کر پوچھتا تھا روٹی آٹا سستا ہے ۔ کوئی چیز مہنگی تو نہیں مل رہی ۔بندے تابعدار کو عوام نے سلیکٹ تو نہیں کیا ۔ اس لئے عوام کی خدمت نہیں وہ اپنے سلیکٹڈ کی خدمت کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام جب پوچھتی ہے آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور ادویات مہنگی ہیں تو کہتا ہے میرے پاس کوئی جادو کا بٹن نہیں جسے دبا دوں تو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔ عوام اگر بھوک سے مر رہی ہے تو میں کیا کروں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہے ایک طرف نواز شریف اور دوسری طرف آٹا چور ہیں ۔ نواز شریف نے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے لگائے اور بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ۔ دوسری طرف بجلی چور ہیں ایل این جی مہنگی اسی لئے خریدی تاکہ پارٹی کا کچن چلانے والوں کی جیبیں بھری جا سکیں ۔ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔ عمران خان اکیلا نہیں اس کے دائیں بائیں آٹا بجلی چور اور اے ٹی ایم مشین ہے ۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا اب ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں سے انڈے اورکٹوں پر آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب رو رہا ہے پنجاب لاوارث ہو گیا ہے ۔ عوام سے روزگار چھین لیا گیا ہے ،کراچی ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان بھی نواز شریف کو یاد کر رہے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بہت مجبور ہے جو لائے ہیں ان کی تابعداری نہیں کرے

گا تو کیا کرے گا ۔ ویڈیو ریلیز کرنے اور بنانے والے خود ، پیسے لینے اور دینے والے بھی خودآج معصوم بنتے ہیں ۔ اپوزیشن والے شو آف ہینڈ پر میرا ساتھ نہیں دے رہے ۔ اپوزیشن جانتی ہے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کس نے ووٹ چور کیے تھے جب اپنے ایم این اے ،ایم پی ایز کھسک رہے ہیں تو شو آف ہینڈ یاد آگیا ۔ اپوزیشن تمہارا ساتھ نہیں دے گی ۔ نواز شریف سے جتنا این آر او مانگو این آر او نہیں ملے گا ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں چاہے مسلم لیگ کو ایک سیٹ نہ ملے ۔ نواز شریف جھوٹے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر کوئی بات نہیں کرے گا ۔ اب لانگ مارچ میں فیض آباد جا کر بات ہو گی ۔ 26 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لئے نکلیں گے ۔ عمران خان جیسے مہلک مرض سے بائیس کروڑ عوام کو نجات دلائیں گے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close