شاباش پاکستانیو، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں اب تک کتنے کروڑ ڈالر جمع ہوئے؟

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں اب تک 42 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع ہوگئی، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 27 کروڑ ڈالر سے زائد سرمایہ کاری آئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان

میں انہوں نے کہا کہ تاحال روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں 42کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے80 ہزار سے زائداکائونٹس کھلوائے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 27 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری آئی۔ یاد رہے 12 نومبر 2020 کو وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا ء کیا تھا، ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ، شرعی اصول وقواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5سال کی مدت کیلئے ستیاب ہوں گے۔۔۔۔پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ، ریفنڈ طریق کار کا اعلان کر دیا گیا، تفصیل جانیئےکراچی(پی این آئی)سعودی حکام کی جانب سے پابندیوں کے بعد پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے شیڈول تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ تاہم سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر پی آئی اے کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔ پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے جمعرات سےمنسوخ کی گئی پروازوں کے مسافروں کے لیے ری فنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں نے کنفرم ٹکٹس خرید رکھے تھے اور ان کی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں پی آئی اے ان کو بغیر کسی کٹوتی کے ٹکٹس ری فنڈ کرے گا۔ ایسے مسافر جن کی کنفرم فلائیٹس سفری

پابندیوں کے باعث منسوخ کی جاچکی ہیں ان کے پاس ری فنڈ کے علاوہ دوسرا آپشن پروازوں پر پابندیاں اٹھائے جانے کے فیصلے کا انتظار بھی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جو مسافر اپنے ٹکٹس ری فنڈ نہیں کروانا چاہتے ان کی ٹکٹس ری شیڈول کر دی جائیں گی پروازیں بحال ہوتے ہی کنفرم سعودی عرب کے لیے کنفرم ٹکٹس رکھنے والے مسافروں کے ٹکٹس ترجیحی بنیادوں پر ری شیڈول کر دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے تمام مسافر پی آئی اے کے دفاتر اور متعلقہ کاونٹرز سے اپنے ٹکٹس جمعرات سے بغیر کسی کٹوتی کے ری فنڈ کرواسکتے ہیں۔ ایسے مسافر جن کی کنفرم فلائیٹس سفری پابندیوں کے باعث منسوخ کی جاچکی ہیں ان کے پاس ری فنڈ کے علاوہ دوسرا آپشن پروازوں پر پابندیاں اٹھائے جانے کے فیصلے کا انتظار بھی ہے۔ ترجمان کے مطابق جو مسافر اپنے ٹکٹس ری فنڈ نہیں کروانا چاہتے ان کی ٹکٹس ری شیڈول کر دی جائیں گی۔ پروازیں بحال ہوتے ہی کنفرم سعودی عرب کے لیے کنفرم ٹکٹس رکھنے والے مسافروں کے ٹکٹس ترجیحی بنیادوں پرری شیڈول کر دی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں