کراچی(پی این آئی)سعودی حکام کی جانب سے پابندیوں کے بعد پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے شیڈول تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ تاہم سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر پی آئی اے کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔ پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے جمعرات سے
منسوخ کی گئی پروازوں کے مسافروں کے لیے ری فنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں نے کنفرم ٹکٹس خرید رکھے تھے اور ان کی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں پی آئی اے ان کو بغیر کسی کٹوتی کے ٹکٹس ری فنڈ کرے گا۔ ایسے مسافر جن کی کنفرم فلائیٹس سفری پابندیوں کے باعث منسوخ کی جاچکی ہیں ان کے پاس ری فنڈ کے علاوہ دوسرا آپشن پروازوں پر پابندیاں اٹھائے جانے کے فیصلے کا انتظار بھی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جو مسافر اپنے ٹکٹس ری فنڈ نہیں کروانا چاہتے ان کی ٹکٹس ری شیڈول کر دی جائیں گی پروازیں بحال ہوتے ہی کنفرم سعودی عرب کے لیے کنفرم ٹکٹس رکھنے والے مسافروں کے ٹکٹس ترجیحی بنیادوں پر ری شیڈول کر دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے تمام مسافر پی آئی اے کے دفاتر اور متعلقہ کاونٹرز سے اپنے ٹکٹس جمعرات سے بغیر کسی کٹوتی کے ری فنڈ کرواسکتے ہیں۔ ایسے مسافر جن کی کنفرم فلائیٹس سفری پابندیوں کے باعث منسوخ کی جاچکی ہیں ان کے پاس ری فنڈ کے علاوہ دوسرا آپشن پروازوں پر پابندیاں اٹھائے جانے کے فیصلے کا انتظار بھی ہے۔ ترجمان کے مطابق جو مسافر اپنے ٹکٹس ری فنڈ نہیں کروانا چاہتے ان کی ٹکٹس ری شیڈول کر دی جائیں گی۔ پروازیں بحال ہوتے ہی کنفرم سعودی عرب کے لیے کنفرم ٹکٹس رکھنے والے مسافروں کے ٹکٹس ترجیحی بنیادوں پر
ری شیڈول کر دی جائیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں