ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں کروز سیکٹر کے قیام کیلئے ایک کمپنی بنائی گئی ہے جہاں 50 ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت کا شعبہ بھی ترقی پائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کروز سیکٹر کا بنیادی مقصد سیاحت کے شعبے کو مملکت میں پروان چڑھانا اور سعودی عرب میں 50 ہزار کے
قریب ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی کروز، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔ کروز کے لیے ایسے روٹس تیار کیے جائیں گے جن سے لوگوں کو ملک کے ورثے اور ثقافت کو اس طریقے سے دیکھنے کا موقع ملے گا، اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ قدرتی وسائل اور ماحولیات آلودہ نہ ہو۔ جدہ میں پبلک ریلیشنز کی 27 سالہ ملازم لائل عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مملکت میں ملازمت کا شعبہ متاثر ہوا لیکن کروز سیکٹر کے لیے قائم کی گئی کمپنی سے نوکریوں کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کروز سیکٹر مقامی اور غیرملکیوں دونوں کے مفاد میں ہوگا۔۔۔۔ سبزیوں کی قیمتوں میں نمایا کمی،ہفتے بھر کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد اتوار بازار میں پہنچ گئی اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ہفتے بھر کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد سستے اتوار بازار میں پہنچ گئی، سبزیوں کی قیمتوں میں نمایا کمی دیکھی گئی ،ادرک دوسو اڑسٹھ لال مرچ ایک سونوے شملہ مرچ نوے ،ٹماٹر چالیس روپے کلو فروخت ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق موسمی سبزیوں کی زیادہ پیداوار کے باعث سستے اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتیں نیچے آنے پر شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا،اتوار بازار میں آلو فی پانچ کلو180روپے، پیاز 200 روپے، ادرک 300 روپے سے کم ہوکر 268 روپے کلو جبکہ لہسن دوسو بیس
روپے کلو تک فروخت ہوا سرسوں کا ساگ پالک گوبھی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں پندرہ روپے سے لیکر پچاس روپے کلو تک دیکھنے کو ملیں ۔شہریوں کے مطابق کئی ماہ بعد اتواربازار میں سبزیوں کی قیمتیں کچھ کم ہونے سے سکون ملاہے اگر حکومت اشیاخوردو نوش کی قیمتوں کو کنڑول کرلے تو یہ عوام کیلئے بہت بڑا ریلیف ہوگا ۔شہریوں نے بتایا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوئی جس سے مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے،اڑھائی سالوں میں عوام کو صرف وعدوں اور دعوئوں کے علاؤہ کچھ نہیں دیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں