ریاض (این این آئی)سعوی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی، اب 31 مارچ کے بجائے 17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی جائیں گی۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے
بتایاکہ سعودی شہریوں کے مملکت سے جانے اور واپس آنے نیز ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کا پروگرام تبدیل کردیا گیا۔ اب سفری پابندیاں پیر 17 مئی 2021 سے اٹھائی جائیں گی۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 31 مارچ 2021 سے سفری پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ادھر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ کووڈ 19 کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں نے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ویکسین حوالے نہیں کی۔ الربیعہ کا کہنا تھا بہت سارے ملکوں میں کرونا وبا کی دوسری لہر آئی ہوئی ہے۔ سعودی حکومت سفری پابندیاں ختم کرنے سے قبل ملک میں وائرس سے بچاؤ کا محفوظ ماحول بن جانے کے حوالے سے مطمئن تھی۔ صحت عامہ کے تحفظ کی خاطر سفری پابندیاں 31 مارچ 2021 سے نہیں اٹھائی جا سکتیں کیونکہ اس وقت تک ملک میں وائرس لگنے کا وہ ماحول برپا نہیں ہوگا جس کے لیے ہم کوشاں اور آرزو مند تھے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ سفری پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے وزارت صحت سے مسلسل رابطے تھے۔ مسلسل رابطہ کے ذریعے ہی آئندہ جیسی صورتحال ہوگی اسی کے لحاظ سے فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔ جرمنی میں پاکستانی ہو شیار، کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل ،جرمنی کا ملک میں داخلے پر پابندیاں لگانے پر غور برلن (آن لائن) کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے پھیلاؤ کو
روکنے کے لیے جرمن حکومت نے ملک میں داخلے پر بھی سخت پابندیاں لاگو کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی کابینہ نے وزیر داخلہ ہورسٹ زی ہوفر کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان پابندیوں میں ایسے ممالک سے آنے والی پروازوں پر بندش بھی شامل ہو سکتی ہے جو وائرس کی تبدیل شدہ قسم کے زیادہ خطرات کا شکار ہیں۔ ان میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل اور پرتگال شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ہالینڈ اور آئرلینڈ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں