دہری شہریت والا الیکشن میں حصہ لے سکے گا ، حلف برداری سے پہلے غیر ملکی شہریت چھوڑنا ہو گی، بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) فاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کے مشیر بابراعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آئین کے اندر تین اصلاحات کیلئے آئینی پیکج تیار کرلیاہے۔دوسری ترمیم پر بات چیت کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ دوسرا

حصے میں ہم آئین کے آرٹیکل 63، جس میں لکھا ہوا ہے نااہلیت کیا کیا ہوتی ہے اور اس میں ایک کا ذیلی پیرا سی کی ترمیم کر رہے ہیں۔دوسری ترمیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا گیا وعدہ کیا جو سات سمندر پار محنت کرتے ہیں اور وہ محنت قومی خزانے کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، صرف ایک آرٹیکل میں ترمیم کرکے پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانی دوہری شہریت کے باوجود انتخابات لڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے لکھا ہوا تھا کہ کسی دوسرے ملک کی شہریت رکھنے والا نااہل ہے اور الیکشن نہیں لڑے گا جبکہ ہم نے ترمیم کی ہے کہ جس کے پاس دوہرہ شہریت ہوگی وہ الیکشن لڑے گا لیکن اپنا عہدہ جب وہ رکن صوبائی، قومی اسمبلی یا سینیٹر بنے گا تو عہدے کی اصل عمر اس وقت سے شروع ہوگی جب وہ حلف لے گا اور حلف لینے سے پہلے دوہرہ شہریت ترک کرنے کا کوئی ثبوت نہیں دے کیونکہ ہارنے کی صورت میں ان کو شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔۔۔۔پیپلزپارٹی بریڈ فورڈ کے جنرل سیکریٹری چوہدری حق نواز کی طبیعت ناساز، احباب صحت یابی کے لیے دعا کی اپیلبرمنگھم(خادم حسین شاہین) آزاد کشمیر حکومت کے سابق مشیر اور پیپلزپارٹی بریڈ فورڈ کے جنرل سیکریٹری چوہدری حق نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی، چوہدری حق نواز بریڈ فورڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، انہوں نے برطانیہ

پاکستان اور آزاد کشمیر میں مقیم اپنے دوستوں اور عزیزواقارب سے درخواست کی ہے کہ ان کیصحت یابی کے لیے دعا کریں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close