جرمنی میں پاکستانی ہو شیار، کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل ،جرمنی کا ملک میں داخلے پر پابندیاں لگانے پر غور

برلن (آن لائن) کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جرمن حکومت نے ملک میں داخلے پر بھی سخت پابندیاں لاگو کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی کابینہ نے وزیر داخلہ ہورسٹ زی ہوفر کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان پابندیوں میں

ایسے ممالک سے آنے والی پروازوں پر بندش بھی شامل ہو سکتی ہے جو وائرس کی تبدیل شدہ قسم کے زیادہ خطرات کا شکار ہیں۔ ان میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل اور پرتگال شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ہالینڈ اور آئرلینڈ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔پیپلزپارٹی بریڈ فورڈ کے جنرل سیکریٹری چوہدری حق نواز کی طبیعت ناساز، احباب صحت یابی کے لیے دعا کی اپیلبرمنگھم(خادم حسین شاہین) آزاد کشمیر حکومت کے سابق مشیر اور پیپلزپارٹی بریڈ فورڈ کے جنرل سیکریٹری چوہدری حق نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی، چوہدری حق نواز بریڈ فورڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، انہوں نے برطانیہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں مقیم اپنے دوستوں اور عزیزواقارب سے درخواست کی ہے کہ ان کیصحت یابی کے لیے دعا کریں ۔۔۔۔ عثمان بزدار کو کوئی متبادل نہیں،پنجاب میں عثمان بزدار وزیراعلی برقرار رہیں گے، واضح اعلان کر دیا گیا اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جتنے ہدف رکھے اس میں بری طرح ناکام ہوئی ہے،پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے مسلم لیگ ن کی رائے مختلف ہے،ان میں نہ اتفاق ہے نہ ہوگا ،براڈ شیٹ کے حوالے سے انکشافات کی انکوائری کمیشن مکمل تحقیقات کریگا،11کھرب کے قرض میں سے 6 کھرب پچھلے قرضوں کی ادائیگیوں میں

دئیے،معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ،معیشت کی بہتری کے اثرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،،سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں،وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں،پنجاب میں عثمان بزدار وزیراعلی برقرار رہیں گے،پی آئی اے جہاز کا معاملہ جلد حل ہوجائیگا۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینٹ انتخابات اور احتساب پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کیلئے کمیٹی کے قیام پر غور کیا گیا ،چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close