ممبئی(پی این آئی)انڈیا میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر سیاسی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں اور الزام لگا رہی ہیں کہ بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے آن لائن سیزن ’تانڈوو‘ میں مبینہ طور پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس صورتحال میں اتوار کو
ممبئی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے، اور سیف علی خان کو اضافی سکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔سیف علی خان نے اپنے پرانے گھر کے پاس ایک نیا گھر خریدا ہے اور پولیس کی موجودگی میں ان کے ملازمین کو گھر کی اشیا پرانے سے نئے گھر میں منتقل کرتے دیکھا گیا ہے۔بی جے پی کے متعدد سیاستدانوں نے مبینہ طور پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شو کو بند کرنے مطالبہ کیا ہے۔ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کے ایم ایل اے رام قدم نے اتوار کو ممبئی کے ایک پولیس سٹیشن میں ویب سیریز بنانے والوں کے خلاف درخواست دی۔ایم ایل اے نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بھگوان شیوا کی توہین والے حصے کو حذف کیا جائے اور اداکار محمد ذیشان ایوب معافی مانگیں۔‘بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے الزام لگایا کہ ’تانڈوو سیزن دلتوں کے خلاف ہے اور ہندوؤں کے خلاف فرقہ ورانہ نفرت سے بھرا ہوا ہے۔‘ انہوں نے سیزن پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔اس سیزن کو علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں سنیل گرور، ڈمپل کپاڈیہ، گوہر خان اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں