برمنگھم (خادم حسین شاہین) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنماء چوہدری علی شان خادم آباد ڈڈیال والے برمنگھم ہسپتال میں انتقال کر گئے، چوہدری علی شان بزرگوں کی اس نسل سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے آج سے چھ دہائیاں پہلے برطانیہ کی سرزمین پر قدم رکھا اور انتہائی مشکل حالات میں عزت اور وقار کے
ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز کیا۔ آج جب برطانیہ میں زندگی کے ہر شعبے میں کشمیری تارکین وطن کی چوتھی نسل اپنی صلاحیتوں اور محنت کی بنیاد پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے،سیاست کا میدان ہو، کاروبار کی دنیا ہو، تعلیم ، صحت ، قانون کا میدان ہو یا کوئی اور شعبہ ہو وہاں ہمیں کشمیری نوجوان انتہائی نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں۔ ان تمام کامیابیوں اور کامرانیوں کے پیچھے بلاشبہ روزگار کی تلاش برطانیہ کی جانب عازم سفر ہونے والے ہمارے ان بزرگوں کی شب و روز کی محنت کا ہاتھ ہے، برٹش کشمیری بزرگوں کی ایک اور نشانی آج رخصت ہوئی۔ اللہ پاک چوہدری علی شان صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان، دوست احباب اور کمیونٹی کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین انا للہ و انا الیہ راجعون، برطانیہ میں مقیم سینئر صحافی رب نواز چغتائی کے چچا محمد ایوب چغتائی کورونا کے باعث انتقال کر گئےبرمنگھم (خادم حسین شاہین) برطانیہ میں نصف صدی تک بطور سولیسٹر خدمات انجام دینے والے محمد ایوب چغتائی کورونا میں مبتلا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ بربرطانیہ میں مقیم سینئر صحافی رب نواز چغتائی کے چچا تھے۔ محمد ایوب چغتائی کا تعلق موضع نجاراں، اوناع ڈڈیال سے تھا۔ انہوں نے برطانیہ میں نصفصدی تک مختلف لاء فرمز کے ساتھ بطور سولیسٹر خدمات انجام دیں۔ وہ ایک
بہترین قانون دان تھے۔ ان کےانتقال کی خبر کشمیری و پاکستانی حلقوں میں نہایت دکھ کے ساتھ سنی گئی۔ اللہ انہیں جواز رحمت میں جگہدےاناللہ و انا الیہ راجعو ن تحریک کشمیر برطانیہ کے بانی رہنما ماسٹر ملک محمد اسلم کیھتلے میں انتقال کرگئےبرمنگھم (خادم حسین شاہین)ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھا ،آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے بانی راہنما ماسٹر ملک محمد اسلم کیھتلے میں انتقال کرگئے ۔ پرانی ملک محمد اسلم ڈڈیال میں بطور استاد فرائض انجام دیتے رہے ۔ ملک محمد اسلم جہد مسلسل کی ایک علامت تھے ۔ایک علمی اور فکری شخصیت تھے ۔ ان کے لگاے ہوے پودے آج شجر دار کی مانند نہ صرف برطانیہ میں بلکہ پورے دنیا میں انسانیت کی راہنمائی کر رہے ہیں۔ ایک روشن دماغ تھا نہ رہا شہر میں اک چراغ تھا نہ رہا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے ماسٹر ملک محمد اسلم کے انتقال کو تحریک کشمیر برطانیہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔۔۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون، برطانیہ میں مقیم سینئر صحافی رب نواز چغتائی کے چچا محمد ایوب چغتائی کورونا کے باعث انتقال کر گئےبرمنگھم (خادم حسین شاہین) برطانیہ میں نصف صدی تک بطور سولیسٹر خدمات انجام دینے والے محمد ایوب چغتائی کورونا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں