برطانیہ جانے والے پاکستانی ہوشیار، برطانیہ کا سفر کرنے والوں کیلئے منفی کورونا رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی

لندن(این این آئی )یورپ سمیت دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والوں کے لیے منفی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی۔نئی پابندیوں کے اطلاق سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔برطانو ی میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب گزشتہ روز تک برطانیہ میں35 لاکھ سے زائد افراد کو

کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی لاک ڈاون میں نرمی کا وقت نہیں آیا، برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔اسکاٹ لینڈ میں کورونا پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔امریکا میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی اموات 4 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔۔۔۔اوور سیز پاکستانی ہوشیار، کورونا کی نئی شکل، سعودی عرب میں 10 مریضوں کی تصدیق ہو گئیریاض (این این آئی )سعودی عرب میں محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ مملکت میں کویڈ 19کی نئی شکل کے 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 10 افراد میں تغیر پزیرکرونا وائرس سے واقعات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں تبدیل شدہ وائرس سے متاثرہ افراد کے 10 تشخیص کی ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ ان میں سے کسی میں بھی انفیکشن نہیں پایا گیا ہے۔مزید برآں انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرونا وائرس میں تبدیلی آ رہی ہے۔ سائنس دانوں اور ماہرین نے گذشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں تغیرات کی نگرانی کی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close