انا للہ و انا الیہ راجعون برمنگھم میں مقیم حاجی گلفراز بھی دنیا سے چلے گئے

برمنگھم (خادم حسین شاہین) برمنگھم میں مقیم پاکستانی اور کشمیری دکھی ہیں۔آج برمنگھم کی فضائیںاداس ہیں، ایک عظیم انسان پیار کرنے والے حاجی گلفراز بھی اس دنیا سے چلے گئے، مرحوم بڑے با اخلاق اور ہر آدمی سے پیار کرنے والے دوست تھے ۔ اللہ پاک حاجی گلفراز کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے۔ اور تمام

لواحقین اور عزیز واقارب اور دوست احباب کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرماے ۔ آمین اناللہ و انا الیہ راجعو ن تحریک کشمیر برطانیہ کے بانی رہنما ماسٹر ملک محمد اسلم کیھتلے میں انتقال کرگئےبرمنگھم (خادم حسین شاہین)ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھا ،آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے بانی راہنما ماسٹر ملک محمد اسلم کیھتلے میں انتقال کرگئے ۔ پرانی ملک محمد اسلم ڈڈیال میں بطور استاد فرائض انجام دیتے رہے ۔ ملک محمد اسلم جہد مسلسل کی ایک علامت تھے ۔یک علمی اور فکری شخصیت تھے ۔ ان کے لگاے ہوے پودے آج شجر دار کی مانند نہ صرف برطانیہ میں بلکہ پورے دنیا میں انسانیت کی راہنمائی کر رہے ہیں۔ ایک روشن دماغ تھا نہ رہا شہر میں اک چراغ تھا نہ رہا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے ماسٹر ملک محمد اسلم کے انتقال کو تحریک کشمیر برطانیہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close