ایک دن میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو ویکسین، لاک ڈائون میں نرمی کا وقت ابھی نہیں آیا، بورس جانسن کا اعلان پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ جب کال آئے، ویکسین لگوائیں۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے مزید کہ ویک اینڈ پر گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ضرور سوچیں۔انہوں

نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گھر پر رہیں تاکہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا وقت نہیں آیا۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ گزشتہ روز انگلینڈ میں ڈھائی لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔۔۔۔۔اسپین، کورونا سے انتقال کرنیوالے پاکستانیوں کی تدفین سے متعلق اہم اجلاس، رابطے کے لیے قونصلیٹ اور پاکستان ویلفیئر کونسل کی طرف سے 6 افراد نامزدمیڈرڈ (آن لائن) اسپین میں کورونا سے انتقال کرنیوالے پاکستانیوں کی تدفین سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔قونصل جنرل عمران علی نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں میمورا انٹرنیشنل کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس میں میمورا انٹرنیشنل کی طرف سے ڈائریکٹر کارپوریٹ ڈویلپمنٹ آف فیونرل سروسز، ڈویلپمنٹ منیجر آفاس کے علاوہ پاکستان ویلفیئر کونسل کی طرف سے شفیق کیانی، احسان الحق اور امجد چوہدری نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔قونصل جنرل نے سب سے پہلے میمورا کے بورڈ کو گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے این او سی اور فارمز کی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔قونصل جنرل نے کہا ہے کہ اہم اور مضبوط تعلقات کے لیے قونصلیٹ اور میمورا کا براہ راست رابطہ بہت ضروری ہے جس کے لیے قونصلیٹ اور پاکستان ویلفیئر کونسل کی طرف سے 6 افراد کو نامزد کیا گیا، جن

کے نام اور ان کے رابطہ نمبر شئیر کیے گئے تاکہ پاکستانی کمیونٹی میں واقع ہونے والی اموات کے سلسلے میں وہ براہ راست رابطہ کر سکیں۔قونصل جنرل کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے ڈائریکٹر جوزف پارس نے کہا کہ دونوں طرف ایک ہموار رابطہ کے لیے وہ بھی میمورا کی طرف سے چار افراد کو نامزد کریں گے۔پاکستانی کمیونٹی میں مرد و خواتین میتوں کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے اسلامی طریقے سے غسل اور اس کے علاوہ غسل کے دیگر انتظامات کے لیے بھی بات ہوئی، ڈائریکٹر جوزف پارس نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک تینا توریا میموریا کے ہیڈ سے قونصلیٹ کی بات کروائیں گے کیونکہ یہ ان کا ڈیپارٹمنٹ ہے۔پاکستانی ویلفیئر کونسل سے شفیق کیانی نے کہا کہ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close