میڈرڈ (آن لائن) اسپین میں کورونا سے انتقال کرنیوالے پاکستانیوں کی تدفین سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔قونصل جنرل عمران علی نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں میمورا انٹرنیشنل کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس میں میمورا انٹرنیشنل کی طرف سے ڈائریکٹر کارپوریٹ ڈویلپمنٹ آف فیونرل سروسز، ڈویلپمنٹ منیجر آف
فیونرل سروسز ، سوشل ورکر اور ڈویلپمینٹ مینجر نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ پاکستان ویلفیئر کونسل کی طرف سے شفیق کیانی، احسان الحق اور امجد چوہدری نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔قونصل جنرل نے سب سے پہلے میمورا کے بورڈ کو گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے این او سی اور فارمز کی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔قونصل جنرل نے کہا ہے کہ اہم اور مضبوط تعلقات کے لیے قونصلیٹ اور میمورا کا براہ راست رابطہ بہت ضروری ہے جس کے لیے قونصلیٹ اور پاکستان ویلفیئر کونسل کی طرف سے 6 افراد کو نامزد کیا گیا، جن کے نام اور ان کے رابطہ نمبر شئیر کیے گئے تاکہ پاکستانی کمیونٹی میں واقع ہونے والی اموات کے سلسلے میں وہ براہ راست رابطہ کر سکیں۔قونصل جنرل کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے ڈائریکٹر جوزف پارس نے کہا کہ دونوں طرف ایک ہموار رابطہ کے لیے وہ بھی میمورا کی طرف سے چار افراد کو نامزد کریں گے۔پاکستانی کمیونٹی میں مرد و خواتین میتوں کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے اسلامی طریقے سے غسل اور اس کے علاوہ غسل کے دیگر انتظامات کے لیے بھی بات ہوئی، ڈائریکٹر جوزف پارس نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک تینا توریا میموریا کے ہیڈ سے قونصلیٹ کی بات کروائیں گے کیونکہ یہ ان کا ڈیپارٹمنٹ ہے۔پاکستانی ویلفیئر کونسل سے شفیق کیانی نے کہا کہ
پاکستانی کمیونٹی کو غسل اور جنازہ کے لیے کولسیرولا قبرستان بہت دور پڑتا ہے جس کی نسبت کسی نزدیکی جگہ پر غسل اور جنازہ کی سہولت دی جائے جس کے جواب میں میمورا کی طرف سے آئندہ کسی موت کی صورت میں تاناتوریو اوسپیتالیت جگہ مقرر کی گئی۔اس کے علاوہ میں میمورا نے قونصل جنرل کو دوسری فونیریازکی نسبت رعائتی ریٹ بھی آفر کیے جس کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔قونصل جنرل نے آخر میں کورونا وائرس کے باعث وفات پانے والے پاکستانیوں کی پاکستان منتقلی میں مدد کے لیے میمورا کا خاص شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے، حکومت پاکستان، پاکستان ایمبیسی اور قونصلیٹ ان اندوہناک لمحوں میں آسانیاں، مدد اور ایک ہمدرد اور مستعد عملے کی مدد سے آسانیاں پیدا کر سکتا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں