وزیراعظم عمران خان کا پیٹرول بحران پر ایکشن سینکڑوں پیٹرول پمپ سیل ، اسمگل شدہ پیٹرول قبضہ میں لیا گیا

کراچی(پی این آئی) اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی روک تھام کیلئے حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کیخلاف سخت کارروائی، ایف بی آر کو کریک ڈاؤن کے دوران 600زائد پیٹرول پمپ سیل کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسمگلنگ اور قیمتوں کے اضافے کے خلاف کارروائی کی گئی ۔نجی ٹی وی اے آروائے کی

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ۔ کارروائی کے دوران ملک بھر میں 609 پٹرول پمپ سیل کیے گئے۔45 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔سیل پیٹرول پمپ کو سات دن کے اندر اصل دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ایف بی آر کے تحت اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔سالانہ2ارب ڈالرز کی اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں، اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالانہ200ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس کےخلاف آپریشن کیا جائے گا، آپریشن میں رینجرز، کسٹمز، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ حصہ لیں گی۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پمپ انتظامیہ تمام متعلقہ قانونی دستاویزات پیش کرنے کی پابند ہوں گی، قانونی دستاویزات پیش نہ کرنے پرپمپس مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کے علاوہ پیٹرول پمپس کو سیل بھی کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی معلومات دینے والے کا ڈیٹا صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اسمگل پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔غیرقانونی کام میں ملوث پیٹرول پمپ مالکان کو5سے10سال قید کی سزاہوگی، اسمگل شدہ مصنوعات پٹرول پمپ، ٹینکر اور اسمگلرز کی جائیداد بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close