کس ملک نے پاکستان کو کتنے فنڈز دئیے؟ وزیراعظم نے غیر ملکی فنڈزکی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ تفصیلات 12جنوری کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزارت اقتصادی امور گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملنے والی غیر ملکی امداد اور فنڈنگ کے

بارے میں کابینہ کو بریف کرے گی ۔ پاکستان کو ملنے والے قرضے ، گرانٹ اور مختلف اداروں کی فنڈنگ سے متعلق تمام ریکارڈ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہمعلوم ہوسکے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں جوامداد ملی وہ کتنی تھی اور کن منصوبوں پر اسے خرچ کیاگیا اور کن شرائط پر یہ امداد اور قرضے پاکستان کو ملے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close