یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، متحدہ عرب امارات کے تمام شہری اور رہائشی ویکسین مفت حاصل کرسکتے ہیں، حکومت کا اعلان

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل تیز کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روزانہ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور حکومت مارچ تک آدھی آبادی کو ویکسین لگالینے کیلیے پرعزم ہے۔ اماراتی حکومت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے تمام

شہری اور رہائشی ویکسین مفت وصول کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔یو اے ای ویزے کی مدت میں بنا کسی اضافی فیس کے توسیع کر دی گئابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سیاحتی ویزے پر آئے افراد کے ویزے کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں ایئرپورٹس کی عارضی بندش اور مختلف ممالک میں داخلےکی پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے سیاحتی ویزے پر آئے افراد کی ویزے میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں، رپورٹس کے مطابق سیاحتی وزیرے میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے- ویزے میں توسیع کے اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات میں نئے سال کے آغاز میں غیر ملکی خاندانوں اور سیاحوں کو مدد ملے گی- خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس وجہ سے متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد ویزا ایکسپائر ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کر رہے تھے- غیر ملکیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے ویزے میں توسیع کے احکامات جاری کیے- تاکہ دنیا بھر کے ممالک کی فضائی حدود بحال ہونے تک غیر ملکی افراد بغیر کسی پریشانی کے رہ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close