برمنگھم (خادم حسین شاہین) گذشتہ30 سال سے کشمیر کا جھنڈا تھامنے والے مرد مجاہد راجہ اسحاق خان آف سلاؤ آف چھوچھ سہنسہ کورونا کے ہاتھوںجان کی بازی ہار گئے، راجہ اسحاق لندن میں مقیم تھے اوربرطانیہ میں مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر تھے۔ راجہ اسحاق کو نہ پبلسٹی کا شوق تھا نہ پیسے کا لالچ، نہ برداری
قبیلے اور علاقائی عصبیت کی بنیاد پر گھمنڈ تھا ،ہر کسی کو اخلاق سے ملتے تھے۔جہاں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بات ہوتی یہ مجاہد وہاں ضرور پیش پیش ہوتے۔ کشمیری اور پاکستانی شہریوں نے اس مرد مجاہد کو ہزاروں دفعہ سلام اور خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ اپنی ربوبیت کے صدقے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔ بڑی خبر آ گئی، سعودی عرب کا تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، کورونا کی وجہ سے کتنے دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا؟ ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں کوویڈ 19 کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک آمد ورفت پر عارضی پابندی ختم کرتے ہوئے احتیاطی تدابیرسے اتوار سے فضائی سروس بحال کردی گئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اتوار کو دن 11 بجے سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی گئیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ سمندری اور بری راستوں سے بھی آمد ورفت کو بحال کر دیا گیا ۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ مملکت کی حکومت نے متعدد ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلا ئوسے متعلق احتیاطی تدابیر کے تحت دو ہفتوں کے لیے مملکت میں آمد ورفت بند کردی گئی تھی۔ یہ پابندی کرونا کی ایک نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد 20 دسمبر 2020 کو ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی تاہم اسے مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔ تین جنوری 2021 کو دن گیارہ بجے سے یہ
پابندی اٹھا دی گئی ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ، جنوبی افریقا ایسے ممالک جہاں پر کرونا کی نئی شکل سامنے آئی سے آنے والے مسافروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ نئے وائرس سے متاثرہ ممالک سے کم سے کم 14 دن باہر رہے ہیں۔ اس مدت کی میعاد ختم ہونے کے بعد مسافروں کو’ پی سی آر’ کا ٹیسٹ کرانا ہوگا تاکہ مسافر کے کویڈ 19 کی نئی شکل سے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔ناگزیر حالات اورانسانی بنیادوں پر جن افراد کو مملکت میں آنے کی اجازت دی جائے گی انہیں 14 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔تاہم ایسے ممالک جہاں پر کرونا کی نئی شکل سامنے نہیں آئی ہے وہاں سے آنے والے مسافروں کو 7 دن تک احتیاطی تدابیر کے تحت الگ تھلگ رہنا ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں